کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف قوال ماجد صابری قوال اینڈ ہم نوا کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ان کی ٹیم اور حکومت بلوچستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

کوئٹہ 05اگست :۔کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف قوال ماجد صابری قوال اینڈ ہم نوا کی جانب سے قلات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی، فوری علاج معالجے، مالی معاونت اور اخلاقی سپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ان کی ٹیم اور حکومت بلوچستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صابری قوال فیملی نے اس سانحے کو ناقابلِ تلافی اور دل سوز نقصان قرار دیا، جس میں قوال گروپ کے تین ارکان شہید اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کٹھن وقت میں بلوچستان حکومت، بالخصوص وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے جس ہمدردی، تعاون اور فوری اقدامات کا مظاہرہ کیا گیا، وہ انتہائی قابلِ تحسین اور متاثر کن ہے صابری فیملی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم نے جس انداز سے ہماری دلجوئی کی، وہ زخموں پر مرہم کا کام تھا۔ بلوچستان حکومت نے جس فوری ردعمل، طبی امداد اور متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال کا اہتمام کیا، وہ وفاق اور دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک مثال ہے صابری خاندان اور قوال برادری کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دلی دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں سے نوازا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ صوبے میں فن، ثقافت اور فنکاروں کے تحفظ کے لیے اسی جذبے سے اقدامات جاری رہیں گے واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر مقامی انتظامیہ، صحت کے ادارے اور قانون نافذ کرنے والے محکمے فوری طور پر متحرک ہوئے، اور متاثرین کو نہ صرف طبی سہولیات فراہم کی گئیں بلکہ شہداءکے لواحقین سے براہِ راست رابطہ کر کے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

You might also like

Comments are closed.