*یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

*یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

ریلی میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما زاہد صفی، اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا، جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی اسمبلی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی مقام پر مقررین نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں خطابات کیے اور بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی۔

You might also like

Comments are closed.