اسلام آباد، 4 اگست 2025؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز اور چیئرمین روز ٹی وی سردار خان نیازی کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار خان نیازی اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Comments are closed.