یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے بیروٹ تھانہ ضلع حب میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

4اگست حب خبرنامہ
یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے بیروٹ تھانہ ضلع حب میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کو تحائف پیش کئے  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ نے اعلان کیا کہ ضلع حب میں قائم چیک پوسٹوں کے نام شہداء پولیس حب کے نام پر رکھے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف شہداء پولیس حب کے نام پر چیک پوسٹوں کے نام رکھیں گے بلکہ ان چیک پوسٹوں پر ان کی تصاویر بھی آویزاں کی جائیں گی ایس ایس پی حب نے شہد غلام دین کی معصوم بیٹی کے تمام تعلیمی اخراجات ایس پی آفس کے ذمہ لے لنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے اعلان کیا کہ پولیس لائن حب میں یادگار شہداء بھی تعمیر کی جائے گی

You might also like

Comments are closed.