یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے بیروٹ تھانہ ضلع حب میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

حب 4اگست2025:
یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے بیروٹ تھانہ ضلع حب میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کو تحائف پیش کئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ نے اعلان کیا کہ ضلع حب میں قائم چیک پوسٹوں کے نام شہداء پولیس حب کے نام پر رکھے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف شہداء پولیس حب کے نام پر چیک پوسٹوں کے نام رکھیں گے بلکہ ان چیک پوسٹوں پر ان کی تصاویر بھی آویزاں کی جائیں گی ایس ایس پی حب نے شہد غلام دین کی معصوم بیٹی کے تمام تعلیمی اخراجات ایس پی آفس کے ذمہ لے لنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے اعلان کیا کہ پولیس لائن حب میں یادگار شہداء بھی تعمیر کی جائے گی

You might also like

Comments are closed.