یومِ شہداء بلوچستان پولیس کے موقع پر اللہ نواز شہید پولیس لائن لورالائی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

لورالائی, 4 اگست ، ۔ یومِ شہداء بلوچستان پولیس کے موقع پر اللہ نواز شہید پولیس لائن لورالائی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں لورالائی پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری کے افسران و اہلکاران، شہداء کے ورثاء اور ان کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شہدا کے ورثا اور بچوں تحائف تقسیم کیے ۔تقریب کی صدارت ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان نے کی، جبکہ زونل کمانڈنٹ بی سی لورالائی زون محمد اعظم، ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی انسپکٹر ظہیر جمالی، انسپکٹر ہمایوں ناصر، انسپکٹر فرمان کھوسہ، ایس ایچ او تھانہ صادق شہید مشتاق احمد سمیت دیگر افسران و اہلکاران بھی شریک ہوئے۔ایس ایس پی احمد سلطان نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا:کہ “شہداء ہمارے دلوں کی دھڑکن اور ہمارے فخر کا نشان ہیں۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ لورالائی سمیت پورے بلوچستان میں پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قربانیوں کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ بلوچستان پولیس آج ایک بہترین فورس کے طور پر جانی جاتی ہے، اور ہمارے جوان ہر لمحہ عوام کے تحفظ کے لیے مستعد ہیں۔زونل کمانڈنٹ محمد اعظم نے بھی شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ:”شہداء کے ورثاء خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا کریں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔تقریب میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس سے قبل ایس ایس پی احمد سلطان نے شہداءکی قبروں پر حاضری دی، جہاں قومی پرچم بچھایا گیا، پھول چڑھائے گئے اور چاق و چوبند پولیس دستے نے سلامی پیش کی۔ اختتام پر شہداء کے بچوں میں پھول و تحائف تقسیم کئے گئے اور شہداءکی درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

You might also like

Comments are closed.