کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے لورالائی شہر کے مضافات میں ڈی جی خان روڈ کلی لاھور میں واقع گھی میل ، کوکنگ آ ئل فیکٹری، کا معائنہ کیا

لورالائی4, اگست ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے لورالائی شہر کے مضافات میں ڈی جی خان روڈ کلی لاھور میں واقع گھی میل ، کوکنگ آ ئل فیکٹری، کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر منجر فیکٹری اویس احمد نے انھیں گھی تیاری و پیکنگ کے مختلف مراحل کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں گھی بنانے کے لئے مٹیریل انڈونیشیا ، ملیشیا سے آ تا ہے فکٹری میں کل 30 لیبر ہیں اس میں 4 سکورٹی گارڈ ہیں۔ جنھیں 30 سے 40 ہزار تک تنخواہیں دی جاتی ہیں فیکٹری کی مشینری چلانے کے لئے اپنا ڈیزل انجن ہے سرکاری بجلی کی کوئی لائن زیر استعمال نہیں ہے فیکٹری کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے ملک بھر میں کئی برانچ ہیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ مقامی سطح پر کارخانوں تعمیر کی اچھی شروعات ہیں تاہم گھی کا معیار صحیح ہونی چاہیے کسی طرح بھی مضر صحت گھی بنانے گی اجازت نہیں دیں گے انہوں فیکٹری میں لیبر کے لئے سہولیات علاج معالجہ ، ایمبولینس ، اور اکاو¿نٹ کے ذریعے تنخواہوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔ کمشنر نے فکٹری کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہا ں موجود مزدوروں سے بھی بات چیت کی۔

You might also like

Comments are closed.