گوادر، 4 اگست 2025:
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، معین الرحمٰن خان نے آج شہر میں جی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر چیف انجینیئر حاجی سید محمد، سپرنٹنڈنگ انجینیئر نادر بلوچ، ایکسین قاسم بلوچ، ڈپٹی پی ڈی اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ آصف بلوچ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، ماڈل بوائز اسکول، ینگ جان فٹسال و والی بال گراؤنڈ، سورگ دل ابراہیم پیلے فٹبال گراؤنڈ، ملا فاضل چوک، گلگ، مکی مسجد تاملا فاضل چوک روڈ، تاریخی ورثہ ٹیلی گراف آفس، چارپادگو اور میرین ڈرائیو شابی کے مقام پر زیر تعمیر کازوے کا معائنہ کیا۔
منصوبوں کی اسٹرکچرل، ڈیزائن، تخمینہ لاگت اور مالی پیشرفت پر بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ ہر منصوبے میں معیار و پائیداری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
گرلز ہائی اسکول کے دورے کے دوران ہیڈمسٹریس نے اسکول کی تعمیر و توسیع، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مسنگ سہولیات کی فراہمی پر ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کام کی مزید تیزی کی گزارش کی تاکہ اسکول میں بچیوں کے درس و تدریس کا عمل متاثر نہ ہو، جس پر ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ کنٹریکٹر اور انجینئرز کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔
ڈائریکٹر جنرل نے تاریخی ورثے کی بحالی کو سراہا اور کہا کہ جی ڈی اے جدید ترقی کے ساتھ ساتھ شہر کی ثقافتی پہچان اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی توجہ دے رہا ہے۔
انہوں نے میرین ڈرائیو شابی پر زیر تعمیر کازوے، جو پشکان کو شہر سے ملاتا ہے اور پچھلے سال بارشوں سے متاثر ہوا، کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ سڑک کا اسٹرکچر موسمی حالات کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا جائے۔
معین الرحمٰن خان نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اور وقت کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر منصوبہ عوامی مفاد میں بروقت مکمل کیا جائے گا۔
Comments are closed.