الخدمت فائونڈیشن کی غزہ متاثرین کےلئےسرگرمیوں پرشکریہ اداکرتےہیں،ہرممکن تعاون کریں گے،اسحاق ڈار

راولپنڈی ( ) غزہ میں خوراک کے شدید بحران کے شکار فلسطینی خاندانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی28ویں کھیپ اسلام آباد سے روانہ کر دی گئی۔امدادی سامان کی نئی کھیپ این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے روانہ کی گئی۔ خصوصی طیارے میں امداد ی سامان، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹرحفیظ الرحمن،این ڈی ایم اے حکام نے روانہ کیا،جو اسلام آباد سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے گا اور پھر غزہ کے بے گھر فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےالخدمت فائونڈیشن کےکاوشوں کوسراہتےہوئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی انھوں نےغزہ میں جاری امدادی آپریشن پرالخدمت کےرضاکاروں کوخراج تحسین پیش کیا۔ صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بہن بھائیوں کے لیے بھیجی گئی امداد میں 65ٹن کین فوڈ، بچوں کے لیے 20ٹن خشک دودھ، 5ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔الخدمت گزشتہ 22 مہینوں سے ہر ممکن ذرائع سے مسلسل غزہ کے بے گھر فلسطینی خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک ہزاروں ٹن امدادی سامان غزہ متاثرین کیلئے روانہ کرچکی ہے۔جن میں غذائی اجناس،تیارکھانا، گوشت،ادویات،خیموں سمیت دیگرامداد ی سامان بھیجاگیا۔24امدادی کھیپ بذریعہ ائیرکارگوجبکہ چار امدادی کھیپ بحری جہاز کےذریعےغزہ متاثرین کےلیے روانہ کی گئیں ۔ مصرکےدارالحکومت قاہرہ میں الخدمت کاکیمپ آفس مسلسل ریلیف آپریشن جاری رکھےہوئےہےغزہ کےاندرامدادی سرگرمیاں جاری ہیں تیارکھانا،صاف پانی کی فراہمی سمیت امدادی سامان متاثرین کوفراہم کیا جارہاہے،الخدمت اردن،لبنان میں بھی غزہ متاثرین کےلیےامدادی آپریشن جاری رکھےہوئےہے۔ انھوں نےکہاکہ پاکستانی قوم کی جانب سے الخدمت، امدادی سامان کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھے گی اور ہرممکن طریقے سے غزہ کے فلسطینی بہن بھائیوں کے ریلیف کیلئے اقدامات کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ اس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے سٹوڈنٹس کوپاکستان لایا جویہاں زیرتعلیم ہیں،اگلے مراحل میں مریضوں بالخصوص کینسر جیسے مرض کا شکار غزہ کے فلسطینی بہن بھائیوں کوپاکستان لائیں گے الخدمت فاؤنڈیشن ان کی میزبانی کرتے ہوئے ان کے علاج کے تمام ترانتظامات کرے گی۔

You might also like

Comments are closed.