3 اگست، 2025
عازمین حج ہو جائیں تیار
پیر 4 اگست سے ہو گا حج واجباتِ کی وصولی کا آغاز
نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کروانے کی سہولت
پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائے گی
نشستیں دستیاب ہونے پر 11 تا 16 اگست نئے عازمین حج بھی اپلائی کر سکیں گے
نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی
حج پیکیج 2026 ساڑھے گیارہ تا ساڑھے بارہ لاکھ کے درمیان ہو گا
حج کی قربانی (دم شکر) واجبات میں شامل ہے
دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی: ترجمان مذہبی امور
دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے اپلائی نہیں کر سکتے: ترجمان
Comments are closed.