اسلام آباد، 3 اگست 2025
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اسلام آباد میں ملاقات۔
پاک-ایران پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم
پاکستان اور ایران بھائی چارے، تاریخ و ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، اسپیکر ایاز صادق
پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان، ایران کی خودمختاری و سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
صدر پزشکیان کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی و معاشی روابط کو وسعت دینے پر زور،
اسپیکر قومی اسمبلی کا آپریشن “بنیان مرصوص” پر ایران کی حمایت پر اظہار تشکر۔
دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی رابطے علاقائی استحکام کیلئے خوش آئند ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن خطے کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان مذاکرات کے ذریعے عالمی تنازعات کے حل کا حامی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کیں، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان اور ایران کے عوام یک جان دو قالب کی مانند ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
ایران اور پاکستان کے مابین ہونے والے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط خوش آئند ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق۔
مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، اسپیکر قومی اسمبلی
غزہ اور کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اسپیکر قومی
اسمبلی
غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان کی پارلیمان اور عوام فلسطینی اور کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان آمد پر، پرتپاک استقبال اور میزبانی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں جو محبت اور خلوص ملا ہمشہ یاد رہے گا، ایرانی صدر
پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر اخوت کی بہترین مثال قائم کی، ایرانی صدر
پاکستان کے واضح موقف نے ایرانی قوم کے دل جیت لیے ہیں، ایرانی صدر
ایرانی صدر کا اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر
ایران پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا، ایرانی صدر
ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، ایرانی صدر
ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی اس موقع موجود تھے-
Comments are closed.