رحمت اللہ موسی خیل کا ڈپٹی کمیشنرمحمدنعیم اور موبائل کمپنیوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
ضلع دکی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے موبائل نیٹ ورک خاص طور پر 3G اور 4G انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور ناقص کارکردگی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہےٹیلی نار، زونگ اور یوفون جیسی کمپنیوں کے سگنلز اکثر اوقات مکمل طور پر غائب ہو جاتے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے۔
صارفین کو ویڈیوز اپلوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اکثر اوقات مہنگے داموں خریدے گئے نیٹ پیکجز مکمل استعمال سے پہلے ہی ختم ہو جاتے ہیں، جس سے صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں
رحمت اللہ موسی خیل نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دکی میں موبائل کمپنیاں تو روز بروز پیکج کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں مگر نیٹ ورک اور انٹرنیٹ نظام کی بہتری کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہاانہوں نے مزید بتایا کہ لوڈشیڈنگ ہوتے ہی ٹیلی نار یوفون اور زونگ کے ٹاور بند ہو جاتے ہیں اور سگنلز صبح سورج طلوع ہونے پر بحال ہوتے ہیں بعض اوقات کال کے دوران آواز کٹ جاتی ہے اور کمروں کے اندر سگنلز مکمل غائب ہو جاتے ہیں رحمت اللہ موسی خیل نے ڈپٹی کمشنر دکی جناب محمد نعیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے پر فوری نوٹس لیں اور متعلقہ موبائل کمپنیوں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنی سروسز کو بہتر بنائیں، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات ختم ہوں اور کمپنیاں بھی اعتماد بحال کر کے اپنا کاروبار بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں
Comments are closed.