وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ، 2 اگست 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ والدہ کا رخصت ہو جانا ناقابل تلافی صدمہ ہوتا ہے جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا وزیر اعلیٰ نے میر زابد علی ریکی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

You might also like

Comments are closed.