لاہور۔2اگست :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعودپز شکیان اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمدنواز شریف کے درمیان ہفتہ کو لاہورایئرپورٹ لائونج میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازبھی موجود تھیں۔ دوران ملاقات دو طرفہ امور ،علاقائی صورتحال اور پاک ایران تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر مسعودپز شکیان اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے، لاہور ایئر پورٹ پروزیراعلی مریم نوازنے معزز مہمان کو رخصت کیا
Comments are closed.