گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فقیر کالونی میں قدرتی نالے پر تعمیر کیے جانے والے کلوٹ (پل) کا کام تیزی سے جاری ہے، جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ پل فقیر کالونی کے شمالی اور جنوبی آبادیوں کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ منصوبہ فقیر کالونی کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، کیونکہ پل کی عدم دستیابی کے باعث مقامی رہائشیوں کو روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ خاص طور پر جی ڈی اے اسکول اور پاک چائنا اسکول جانے والے طلبہ، طالبات کے لیے یہ ایک نمایاں مسئلہ رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے، معین الرحمٰن خان کی خصوصی ہدایت پر منصوبے کی رفتار میں نمایاں تیزی لائی گئی ہے تاکہ جلد از جلد اس پل کو مکمل کر کے عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ فقیر کالونی نالہ کے دونوں اطراف کی سڑکوں کی بحالی و مرمت کا کام بھی جاری ہے جو گزشتہ سال طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث بری طرح متاثر ہو گئی تھیں۔
Comments are closed.