کوئٹہ یکم۔ آگست۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ایف آئی پی وی کمپین کے پانچویں روز کا جائزہ اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمپین کے دوران ہونے والی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔اجلاس میں پراونشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے خصوصی شرکت کی، جبکہ نیشنل ای او سی کے ممبران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کوئٹہ، ضلعی کوآرڈینیٹرز، اور مختلف متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس کے دوران تمام افسران نے فرداً فرداً اپنی رپورٹس پیش کیں، جن میں ضلع بھر میں کمپین کی موجودہ صورتحال، ٹیمز کی کارکردگی، عوامی تعاون، سیکورٹی اقدامات، اور ممکنہ رکاوٹوں سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف آئی پی وی کمپین ضلع کوئٹہ میں بھرپور انداز میں جاری ہے اور مجموعی طور پر کارکردگی تسلی بخش ہے۔پراونشل کوآرڈینیٹر انعام الحق نے کمپین کی کامیاب پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، پولیو ٹیمز، ڈی او سی ممبران، سیکورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود تمام اداروں نے باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ کمپین کو کامیاب بنایا، جو لائق تحسین ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے ایف آئی پی وی کمپین نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مائیکرو پلان پر سختی سے عملدرآمد، عوامی آگاہی میں اضافہ، اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے۔
Comments are closed.