بار کی سیاست کو بارز تک محدود رکھا جانا چاہیے تاکہ عدلیہ اور وکلاءکا ادارہ غیر جانبدار تشخص برقرار رہے، وزیرِ قانون

اسلام آباد۔1اگست  :وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت جنوبی پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی۔ملاقات میں وکلاءکی فلاح و بہبود، بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل اور ان کے مو ¿ثر حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر نے وکلائ برادری کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات پر وزیرِ قانون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارتِ قانون کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ جمعہ کو وزارت قانون و انصاف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے تمام نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بار کی سیاست کو بارز تک محدود رکھا جانا چاہئے تاکہ عدلیہ اور وکلاءکا ادارہ غیر جانبدار اور خودمختار حیثیت برقرار رکھ سکے۔ انھوں نے کہا کہ وزارتِ قانون وکلاءکی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ای لاءبریرییز اور سولرایزیشن پراجیکٹس حکومت پنجاب کے تعاون سے جاری ہیں۔ کورٹ فیس کا دیرینہ مسئلہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حل کر دیا گیا ہے۔ملاقات میں شجاع آباد، جہانیاں ، لودھراں، دنیا پور، ڈیرہ غازی خان ، کوٹ ادو، راجن پور، مظفرگڑھ، علی پور، جتوئی ، جلال پور، کبیر والا اور بورے والا بارز کے صدور اور نمائندگان نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں وکلاءکو درپیش مسائل سے وزیر قانون کو آگاہ کیا۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تمام بار نمائندگان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور بارز کے ساتھ رابطے کو مزید مستحکم بنایا جائے گا

You might also like

Comments are closed.