محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کی جانب سے 5 اگست 2025 کو یومِ استحصال کے موقع پر خصوصی تقریبات اور پروگرامز کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

کوئٹہ 1یکم اگست ۔ محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کی جانب سے 5 اگست 2025 کو یومِ استحصال کے موقع پر خصوصی تقریبات اور پروگرامز کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں مختلف تقریبات، ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا جنہیں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج دی جائے گی۔اعلامیے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پروگرامز اور سرگرمیوں کی تفصیل فوری طور پر فراہم کریں تاکہ انہیں بروقت متعلقہ حکام کو ارسال کیا جا سکے۔محکمہ اطلاعات بلوچستان نے اس موقع کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ استحصال کے پروگرامز کو مو¿ثر اور منظم انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.