صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ریکی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا

کوئٹہ یکم اگست:۔صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ریکی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں حاجی زابد ریکی سے اْن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس و دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ماں کی جدائی ناقابلِ تلافی نقصان ہے، میری دعائیں اور ہمدردیاں حاجی زابد ریکی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

You might also like

Comments are closed.