اسلام آباد (1 اگست 2025): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے بانی رکن مرحوم ارشد وحید چوہدری کے جواں سالہ بیٹے روشان وحید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جواں سالہ بیٹے کی وفات کو مرحوم ارشد وحید چوہدری کے اہل خانہ کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم ارشد وحید چوہدری کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم روشان وحید کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔
Comments are closed.