گلگت
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (HHRD) کے ساتھ ایک اہم اور بامقصد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس شراکت داری کا مقصد معذور بچوں، پسماندہ طبقات اور تعلیم و تربیت صحت کے میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ہیلپنگ ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری، ڈائریکٹر آپریشنز ساجد احمد، ریجنل منیجر ڈاکٹر محمد جہان، اور چلڈرن وِد ڈس ایبیلیٹی کے پروگرام لیڈ غالب سعید و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر دونوں اداروں نے مستقبل میں مل کر تعلیمی ترقی، خصوصی افراد کے لیے سہولیات، اور انسانی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں پر مشترکہ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندوں نے اس اشتراک کو ایک مثبت قدم قرار دیا جس سے نہ صرف طلباء و طالبات بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔
کنٹری ڈائریکٹر HHRD سلیم منصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ کا مقصد مستحق طبقات کو خود کفیل بنانا اور ان کے لیے دیرپا ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے، اور یہ معاہدہ اسی سمت میں ایک سنگِ میل ہے۔
تقریب کا اختتام باہمی خیرسگالی، تعاون اور مستقبل میں فلاحی منصوبوں پر اشتراک کے عزم کے ساتھ ہوا۔
Comments are closed.