الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 3 اگست 2025 بروز اتوار کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی

بلوچستان بلدیاتی ضمنی انتخابات/مخصوص نشست۔
کوئٹہ : الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 3 اگست 2025 بروز اتوار کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ان انتخابات میں بلوچستان کے 7 اضلاع ژوب، شیرانی ،لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔ انتخابات میں کل 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ کل نشستوں کی تعداد 16 ہے۔ خواتین کی 6 خالی نشستوں پر 15 ، مزدور کی 2 خالی نشستوں پر 4 ، کسان کی 1 خالی نشست پر 3 اور غیر مسلم کی 7 خالی نشستوں پر 3 انتخابی امیدوار مد مقابل ہوں گے ۔ انتخابات میں مجموعی طور پر کل 106 جنرل کونسلر ز ووٹ ڈالیں گے۔

You might also like

Comments are closed.