سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت کنٹرول روم میں 14اگست اور ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس بھٹہ، محکمہ زراعت ،ایجوکیشن، عشر زکوٰة کمیٹی ،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ،انوائرمنٹ آفیسر ودیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز حسین صدیقی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب ساجد منیر کلیار کو تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر اجلاس نے اجلاس میں موجود شرکاء کو ہدایت کی کہ معرکہ حق اور 14اگست کے موقع پر بھر پور طریقے سے تیاری کی جائے تمام دفاتر میں پروگرام منقعد کیے جائیں پاکستانی پرچم ،لائیٹس، سر سبز لالی جھنڈیوں، برقی لائٹس مین شاہراہوں اور دیگر مقامات کو سجایا جائے اس کے علاوہ ڈی پارک میں پروگرام کے حوالے سے ایک مرکزی پروگرام ترتیب دیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب ساجد منیر کلیار نے تمام محکموں کے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس سال روایت سے ہٹ کر 14 اگست کی خوشیاں منائی جائے گی تمام محکمے 14 اگست کے حوالے سے اپنے پروگرامز مرتب کریں ۔
Comments are closed.