سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک باوقار اور پُراثر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شبیر احمد صابری چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، ضلع خوشاب، یاسین ساجد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری، خوشاب اور ملک قیصر عباس کھارا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ، تحصیل خوشاب نے خصوصی طورپرشرکت کی سئنیر ہیڈماسٹر ملک سلطان سکندر بھی اس موقع پر موجودتھے ۔
دوران تقریب جشنِ آزادی کی 79ویں سالگرہ کی تیاریوں پر زور دیا گیا اور اسے قومی جذبے کے ساتھ منانے کی ہدایت جاری کی گئ۔ اس موقع پر شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا گیا اور ہر سکول کو شجرکاری مہم کامیاب بنانے کی تلقین کی گئی۔ آفیسرز تعلیم نے ای سی سی روم اینڈ ایجوکیشن ٹریینگ سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں اساتذہ کرام اور کئیر گور کے لیے فراہم کردہ سہولیات، تدریسی ماحول اور تربیتی مواد کا جائزہ لیا گیا اساتذہ کرام اور کیئر گیورز کو اعلیٰ تربیت دینے، جدید تدریسی سرگرمیوں کے فروغ اور ابتدائی عمر کے بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی اور یہ بھی کہا گیا کہ
شجرکاری مہم کے تحت کم از کم 25 سے 50 پودے ہر سکول میں لگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.