شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 98 و اں یوم پیدائش منایا گیا

لاہور۔18جولائی :شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 98 واں یوم پیدائش 18 جولائی بروز جمعہ کو منایا گیا۔مہدی حسن 18 جولائی 1927 کو بھارت کی ریاست راجستھان کے گائوں لونا میں پیدا ہوئے، ان کی ابتدائی تربیت گھر ہی میں ہوئی، خود ان کے بقول وہ کلاونت گھرانے کی سولہویں پیڑھی سے تعلق رکھتے تھے۔انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی، 1947 میں مہدی حسن اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان آ گئے، ان کی گائی ہوئی غزلیں اور گیت پاکستان اور بھارت سمیت دنیابھرمیںآج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.