14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا
تربت 11 اگست :۔ 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کے علاوہ محکمہ تعلیم، صحت، بی اینڈ آر، آبپاشی، پی ڈی ایم اے، اسپورٹس، کلچر، انفارمیشن سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ ضلع کیچ میں یومِ آزادی کی تقریبات کو صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ انہوں نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر پر قومی پرچم آویزاں کریں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کریں، تاکہ یومِ آزادی کی خوشیوں میں عوام بھرپور انداز سے شریک ہو سکیں۔ مزید برآں ڈی سی کیچ نے محکمہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ وہ اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو یومِ آزادی کے پروگرامز کے لیے بہتر تیاری کروائیں، تاکہ اس سال کی تقریبات کو یادگار انداز میں منایا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔ مزید برآں، اسکول و کالجز کے طلبہ و طالبات کی جانب سے ملی نغموں، ٹیبلو، تقریری مقابلوں اور کھیلوں کے پروگرامز پر مشتمل تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک تمام محکموں کے سربراہان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں گے اور قومی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔
Comments are closed.