ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں 14 اگست 2025 ء کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا
کوئٹہ11اگست ۔۔ ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں 14 اگست 2025 ء کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شاد ابن مسیح SSP ، PSP ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -|-||-|||-۱۷ اسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آوٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف اور اجلاس میں موجود تمام آفیسران نے نئے آنے والے ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شاد ابن مسیح کا خوش اخلاقی سے استقبال کیا۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں آزادی کی صورت میں پیارا ملک پاکستان ملا تھا۔ جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئیے۔ پاکستان کو بنانے میں ہمارے بزرگوں نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا تھا۔ اس تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے اپنے ملک کی سلامتی کیلئے ہمیں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ جیسا کہ آپ تمام کو معلوم ہے کہ 14 اگست آرہا ہے جس کو ہر پاکستانی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ بازاروں میں عوام کا ہجوم لگا رہتا ہے۔ اس نسبت آپ تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام جوانوں کو 14 اگست کی ڈیوٹی کی بابت بریف کریں اور ہدایت کریں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس دوران چوکس ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور عوام کے ساتھ بھائی چارے والا رویہ اختیار کریں۔ مزید تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ 14 اگست کے روز اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں 14 اگست کے حوالے سے پرچم کشائی اور تقاریب کا انعقاد کریں اور 14 اگست کو بڑے جوش و جذبے سے منایا جائے۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہمسائیہ ملک چائنہ کے تعاون سے کافی پروجیکٹس فعال ہیں جس پر نہ صرف چائنیز بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی تجربہ کار کام کر رہے ہیں۔ جو کہ معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس سے اینٹی اسٹیٹ ایجنٹس ان معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کاروائیاں کرنے کا منصوبہ بناتے رہتے ہیں۔ ان معاشی معاونین کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ اگر آپ کے زونز میں جو فلاحی کام ہورہا ہے تو ان کی خود نگرانی کریں اور ان کی شفافیت کو یقینی بنائیں۔ اور آپ کے زونز کو فیول کی مد میں جو بجٹ ملتا ہے اس کو کم سے کم خرچ کریں اور ان کی نگرانی کریں کہ فیول کہاں اور کس مقصد میں خرچ ہو رہا ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ تمام جوانوں کا چھٹی کے حوالے سے ایک سالانہ چارٹ مرتب کر کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں تا کہ جوانوں کو معلوم رہے کہ کس جوان کا کب حق بنتا ہے تا کہ چھٹیوں کی بابت شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف صاحب نے کہا کہ تمام جوانوں کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے۔ تا کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام زونل کمانڈرز اپنے زیر کمان جوانوں کی رہائش تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اور ان کے مسائل کو حل کریں اگر کوئی ایسا مسئلہ جو آپ کے دائرہ اختیار میں نہ ہو تو ان کے تمام کا غذات مکمل کوائف کے ساتھ ہیڈ آفس کو بھجوائیں۔ تاکہ ان کو قانونی کاروائی کے بعد حل کیا جاسکے۔
Comments are closed.