ایران اور امریکہ کی ایک دوسرے کے اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ ایران اور امریکہ نے ایک دوسرے کے اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی، حملہ ہوا تو امریکی اڈے ہدف ہوں گے: ایران نے امریکا کو خبردار کر دیا، ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈے ایران کا جائز ہدف ہوں گے‘ایرانی لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، ایران آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے،امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈے ایران کا جائز ہدف ہوں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل بھی ہائی الرٹ پر ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے واضح کیاکہ مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتِ حال پر نظر ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ بُرا سلوک کیا اور آج انہیں اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے اور امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ لگتا ہے ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران تخریب کاروں سے نمٹنے سے پیچھے نہ ہٹے گا اور ایران میں فسادی ٹرمپ کو خوش کرنے میں لگے ہیں۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے مزید کہا ہے کہ احتجاج جائز ہے مگر احتجاج اور فساد میں فرق ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.