گوادر میں پانی کی قلت پر اعلیٰ سطح اجلاس، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدارت کی
اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گوادر کے آبی مسائل، چیلنجز اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی
برقی عدم استحکام اور ایران سے بجلی بندش کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹ کی بلا تعطل فعالیت میں مشکلات ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
خضدار سے گوادر قومی گریڈ لائن کی ناقص منصوبہ بندی کے سبب وولٹیج مستحکم نہیں رہتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
گوادر کے پانی کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
خضدار تا گوادر نیشنل گریڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پاور ہاؤس اور جنریٹر کے ذریعے ڈی سیلینیشن پلانٹ چلانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
وزیر اعظم کی گوادر کے پانی اور برقی مسائل کے دیرپا حل کی ہدایت
وفاقی وزیر پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن اور متعلقہ سیکرٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے گوادر کے شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
Comments are closed.