سکرنڈ کے قریب گاؤں مجید کیریو میں مسلح موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے پیڈی کے تاجر واسومل سے 11 لاکھ روپے کی نقد رقم چھین لی

سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ)
سکرنڈ کے قریب گاؤں مجید کیریو میں مسلح موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے پیڈی کے تاجر واسومل سے 11 لاکھ روپے کی نقد رقم چھین لی اور فرار ہوگئے، واردات اس وقت پیش آئی جب واسومل سکرنڈ شہر سے اپنے گھر سے نقد رقم لے کر گاؤں مجید کیریو میں اپنی پیڈی کی دکان جا رہا تھا، راستے میں مجید کیریو روڈ پر مسلح ملزمان نے اسے روک کر اسلحے کے زور پر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے، واقعے کی رپورٹ واسومل کی مدعیت میں سکرنڈ تھانے میں درج کر لی گئی ہے، واردات کے بعد پیڈی کے تاجر حاجی روشن راہو اور پیار علی جلالانی نے دیگر تاجروں کے ہمراہ سکرنڈ تھانے کے سامنے احتجاج کیا، تاجروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سکرنڈ میں بدامنی عروج پر ہے اور کوئی بھی شخص جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہیں، انہوں نے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ تاجر سے لوٹی گئی رقم فوری واپس دلائی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرے بند ہیں.