ملک بھر کی طرح پسنی میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک پرامن ریلی نکالی گئی

گوادر/پسنی، 5 اگست۔ : ملک بھر کی طرح پسنی میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک پرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کی نگرانی اور تحصیلدار پسنی عبدالرحمن بلوچ کی قیادت میں کیا گیا۔ریلی میں سرکاری محکموں کے افسران، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے، جب کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کے خلاف پرجوش نعرے بھی بلند کیے گئے۔ریلی کے شرکاءنے کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔ریلی کا مقصد نوجوانوں میں کشمیر کے مسئلے سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی قوم ہر حال میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

You might also like

Comments are closed.