یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان آفس سے شاندار ریل نکالی گئی

بارکھان.5اگست ۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان آفس سے شاندار ریل نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے کی۔ ریلی میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان، اسکولوں کے طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “بھارت ظلم بند کرو” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے گئے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نےریلی کے شرکاءاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کشمیری عوام کے ساتھ ناانصافی ہیں، اور پاکستان کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ان کی جدوجہد آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔5 اگست کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج اور یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن، 2019 میں بھارتی حکومت نے آئینِ ہند کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا، جو کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی ظلم، جبر، کرفیو، میڈیا بلیک آوٹ، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت پوری کشمیری قوم قربانیاں دے رہی ہے تاکہ وہ اپنا حقِ خودارادیت حاصل کر سکیںریلی کا اختتام دعا اور کشمیری عوام کی آزادی کی حمایت کے عزم کے ساتھ کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔?خرمیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے ضلعی کمپلکس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا اغاز کردیا۔

You might also like

Comments are closed.