چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد
اسٹریٹجک منصوبے مستقبل کے لیے اہم اور دور رس نتائج کے حامل منصوبے ہیں۔ چیف سیکرٹری
منصوبوں کا مقصد نہ صرف ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے بلکہ طویل مدتی استحکام کو بھی یقینی بنانا ہے۔ چیف سیکرٹری
صوبے کی مجموعی ترقی اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار کرنے کی ہدایت ۔ شکیل قادر خان
سڑکوں کے نیٹ ورکس، سولر سسٹم، 164 بی ایچ یوز کی فعالی، چیف سیکرٹری بلوچستان
1200 سکولز کھولنے (جن میں 555 سکولز تیار ہیں) ، 8 شہروں کے لیے سیف سی پروجیکٹ، شکیل قادر خان
میٹ پیکیجنگ پلانٹ، فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس کا قیام، 3000 سکولز میں اضافی کمروں کی تعمیر، چیف سیکرٹری
میونسپل سروسز کو بہتر کرنے، پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور شہری ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ۔ شکیل قادر خان
تمام آفیسران اپنی اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں تاکہ عوامی مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری
آفیسران کی عدم موجودگی سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی زیر غور لائے گئے۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور۔ شکیل قادر خان
عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو حکومت کی جانب سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ شکیل قادر خان
اجلاس میں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کمبر دشتی، چیئرمین سی ایم آئی ٹی محمد علی کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت تمام صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
Comments are closed.