پاکستان پیپلزپارٹی کےایم این اےنوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہا ہیکہ یوم استحصال کشمیربھرپور انداز میں مناکر بلوچستان کے عوام نے واضح پیغام دیا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کےایم این اےنوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہا ہیکہ یوم استحصال کشمیربھرپور انداز میں مناکر بلوچستان کے عوام نے واضح پیغام دیا ہے کشمیریوں کےحق خودارادیت کی ہرسطح پرحمایت کریں گے،وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی قیادت میں بلوچستان کے باشعورعوام نے تاریخ سازریلیوں کے ذریعے اپناعزم دہرایا ہے کہ بھارت کے غیرآئینی اورغیرقانونی ہتکھنڑوں کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ کشمیریوں پر ہونیوالےظلم وستم اور ہندوستانی مکرو چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگےان خیالات کا اظہار نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سوشل میڈیا ایپ ٹیوٹر پر جاری کردہ بیان میں کیا نوابزادہ جمال خان رئیسانی نےکہاکہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہے کشمیر ہندوستان کا نہ حصہ تھا نہ ہے اور نہ رہیگاپوری قوم متحدہوکربلوچستان اورکشمیرمیں بھارت کوشکست دےگی رکن قومی اسمبلی نے کشمیرمیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کو مودی کاجابرانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیرمیں مودی کےمظالم کسی سےڈھکےچھپےنہیں ہیں مودی حکومت کشمیر اور بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہےپوری دنیاجانتی ہے کہ بلوچستان کی بدامنی میں بھارت کاہاتھ ہے،

You might also like

Comments are closed.