بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ، محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے منعقدہ عالمی ہفتہء ودھ پلانے کی مناسبت سے صوبائی افتتاحی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے

کوئٹہ، 5 اگست ۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کی پہلی اور مکمل غذا ہے، جو نہ صرف اسے بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ اس کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کودودھ پلانے کو ترجیح دیں، پائیدار معاون نظام تشکیل دیں” جیسے موضوعات پر شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہم صحت مند نسل کی بنیاد رکھ سکیں وہ بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ، محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے منعقدہ عالمی ہفتہء ودھ پلانے کی مناسبت سے صوبائی افتتاحی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اس مہینے کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنا اور ایسے پائیدار نظام تشکیل دینا ہے، جہاں ہر خاتون کو درست معلومات، تربیت یافتہ مشاورت، اور معاون ماحول میسر ہو انہوں نے کہا کہ خواتین کو صحت مراکز، گھریلو ماحول اور دفاتر میں ایسی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں جہاں وہ آسانی سے اپنے بچوں کو دودھ پلا سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں محکمہ صحت میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد نظامِ صحت کو مو¿ثر، شفاف اور عوام دوست بنانا ہے۔ ان اصلاحات کے تحت صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی کو فوری، معیاری اور قابلِ بھروسہ طبی سہولیات میسر آ سکیں بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ہم بلوچستان کے ہر فرد، خاص طور پر ماوں، بچوں اور غریب طبقات کی مدد کے لیے پرعزم ہیں ہم ان لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں جو محرومی کا شکار ہیں اور اسی مقصد کے لیے تمام پالیسیوں میں ان کی شمولیت ضروری ہے انہوں نے یونیسف کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف کی قریبی شراکت اور تعاون سے جو پالیسی سازی ہو رہی ہے وہ نہایت اہم ہے چاہے وہ ڑوب ہو، شیرانی ہو یا گوادر جیسے علاقے۔ محکمہ صحت اور یونیسف کی مشترکہ کوششیں ہی بلوچستان میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی لا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف تصویری تقاریب یا افتتاحی تقاریر تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ زمینی سطح پر جا کر ڈیٹا اکٹھا کر کے اس کی بنیاد پر ٹھوس پالیسیاں بنانی چاہئیں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے محکمہ صحت کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دفتر تک محدود نہ رہیں، فیلڈ میں جائیں، مسائل دیکھیں، اور ڈیٹا ہمیں لا کر دیں تاکہ ہم عملی، مو¿ثر اور دیرپا پالیسی بنا سکیں انہوں نے کہا کہ میری اور میرے محکمے کی مکمل حمایت اور تعاون یونیسف اور تمام شراکت دار اداروں کے ساتھ رہے گا انشاءاللہ ہم ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے بخت محمد کاکڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک معیاری صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ موبائل ہیلتھ یونٹس، بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن، اور غذائی کمی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پروگرامز پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ صرف غذا نہیں بلکہ ایک حفاظتی ڈھال ہے، اور اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے محکمہ صحت اور اس کے شراکت دار ادارے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی میں آگاہی مواد تقسیم کیا گیا اور ماں اور بچے کی صحت سے متعلق مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے۔

You might also like

Comments are closed.