وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پولو گراؤنڈ کوئٹہ میں یومِ آزادی و معرکہ حق کی تقریبات میں شرکت
تقریب میں بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک آرمی کے مابین پولو میچ کا انعقاد کیا گیا
وزیر اعلیٰ نے پولو میچ سمیت گھڑ سواری کے دیگر مقابلے بھی دیکھے
سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی بھی تقریب میں شرکت
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولو میچ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا
وزیراعلیٰ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے
گھڑ سواری کے دیگر مقابلوں کے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا
وزیر اعلیٰ نے تقریب کے شاندار انتظامات پر منتظمین کو مبارکباد دی
بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کھیل انسان میں برداشت، نظم و ضبط اور اجتماعی سوچ پیدا کرتے ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
ہماری کوشش ہے کہ ہر ضلع میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
نوجوانوں کو منفی رجحانات سے بچانے کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
Comments are closed.