ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

نصیرآباد4 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایریگیشن و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی کے فرزند میر بلال صادق عمرانی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی کے بھائی میر نیاز احمد لہڑی، لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب، ایس ایس پی غلام سرور بھیﺅ، اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ظہیر احمد عمرانی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی، ایکسئین بلڈنگز خلیل احمد عمرانی، ڈی ای او عبدالحمید ابڑو، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی، سب ڈویڑنل آفیسران نادر علی پہنور، عابد علی پہنور، محمد امین زہری، امتیاز احمد
سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ضلع نصیرآباد میں عوامی فلاح و بہبود کے تحت آبنوشی، زراعت، سڑکوں کی تعمیر، ایریگیشن، مردہ خانہ، لائبریری، تعلیم، صحت، نکاسی آب کے نالوں کی صفائی، میونسپل کمیٹی کی کارکردگی اور دیگر مفاد عامہ سے متعلقہ مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ ایسے چھوٹے مگر اہم منصوبے شروع کیے جائیں جو اجتماعیت پر مبنی ہوں اور کم وقت میں مکمل ہوں تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مجوزہ منصوبوں کی فہرست بالا حکام کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی تاکہ بروقت فنڈز جاری ہو سکیں اور منصوبوں کا آغاز ممکن ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہر ماہ اس قسم کے اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اسکیمیں تجویز کی جا سکیں اور ضلع نصیرآباد کی پسماندگی دور ہو۔ اجلاس میں شریک تمام افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی اور ضلع کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

You might also like

Comments are closed.