گنداواہ کی تاجر برادری مصنوعی و خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور تجاوزات سے گریز کریں

جھل مگسی 4اگست ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جھل مگسی عبدالغفور جمالی، ایس ایچ او لیویز تھانہ ہیڈکوارٹر گنداواہ عبدالرزاق چنجنی، سب انسپکٹر خان محمد لاشاری اور کریانہ ، گوشت ، سبزی ، فروٹ، ہوٹل مالکان و دیگر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور تمام پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران و تاجر برادری کی باہمی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کا نرخ نامہ مرتب کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنداواہ کی تاجر برادری مصنوعی و خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور تجاوزات سے گریز کریں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے مرتب کردہ پرائس لسٹ کے مطابق معیاری اشیاءاور مناسب داموں اشیاء خوردونوش و دیگر سامانِ فروخت کریں اور ماہ اگست کا نرخ نامہ واضح طور پر اپنی دکانوں پر آویزاں کریں۔تمام تجارتی مراکز بالخصوص ہوٹلز کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کیساتھ تجاوزات سے بھی گریز کریں مزید انھوں نے ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچوں کو ہوٹل پر بٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے انھوں نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی شکایات کے اندراج کیلئے دفتر ہٰذہ سے رجوع کریں تاکہ منافع خور تاجروں کیخلاف بروقت قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔

You might also like

Comments are closed.