کوئٹہ:4اگست ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان بروزِ منگل کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گا۔محکمہ ایکسائز کے تمام دفاتر میں مقررہ وقت پر تمام تر سرگرمیاں روک کر مظلوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد بھارتی ظلم و ستم کے شکار کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرنا ہے۔سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان نے اس موقع پر تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس قومی اقدام میں پوری سنجیدگی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ حصہ لیں۔
Comments are closed.