بچوں اور خواتین کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے معمول کی حفاظتی ٹیکہ کاری  کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کی خاطر تمام یونین کونسلز میں تربیت یافتہ ویکسینیٹرز تعینات کر دیے

کوئٹہ4اگست ۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق محکمہ صحت ضلع کوئٹہ نے بچوں اور خواتین کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے معمول کی حفاظتی ٹیکہ کاری  کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کی خاطر تمام یونین کونسلز میں تربیت یافتہ ویکسینیٹرز تعینات کر دیے ہیں۔ ان ویکسینیٹرز کے نام، ذمہ دار علاقے اور رابطہ نمبر جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ والدین بروقت اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں معاونت حاصل کر سکیں۔ضلع بھر کے مختلف علاقوں جیسے پنجپائی، ہنہ، شیخ ماندہ، سریاب، ہزارہ ٹاو¿ن، اسپنی روڈ، جناح ٹاو¿ن، پشتون ٹاون، کچلاک، سمنگلی، اور بلیلی سمیت دیگر علاقوں میں مقامی آبادی کی سہولت کے لیے فیلڈ ویکسینیٹرز نامزد کیے گئے ہیں۔ ان میں حکومت، آغا خان یونیورسٹی، پی پی ایچ آئی اور عالمی ادارہ صحت سے وابستہ ماہرین بھی شامل ہیں۔ ہر ویکسینیٹر کو مخصوص علاقوں میں دروازہ بہ دروازہ مہم، ہسپتالوں میں ویکسین فراہمی، اور کمیونٹی کی رہنمائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔محکمہ صحت نے تمام والدین، کمیونٹی لیڈرز اور فلاحی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو، خسرہ، خناق، کالی کھانسی، ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی اور دیگر قابلِ تدارک بیماریوں سے بچانے کے لیے مقررہ عمر پر حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔اس ضمن میں مکمل تفصیلات پر مشتمل لسٹ ویکسینیٹرز کے ناموں اور ان کے موبائل نمبرز کے ساتھ جاری کر دی گئی ہے تاکہ کمیونٹی براہِ راست رابطہ کرکے خدمات حاصل کر سکے۔ اس اقدام کا مقصد حفاظتی ٹیکہ کاری کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے ہر بچے تک اس کا حق پہنچانا ہے۔

You might also like

Comments are closed.