بلوچستان سرمایہ کار بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے کہا ہے کہ بلوچستان قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے اہم خطہ ہے،ساحلی اور اندرونی علاقوں میں ہوا

کوئٹہ4اگست۔ بلوچستان سرمایہ کار بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے کہا ہے کہ بلوچستان قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے اہم خطہ ہے،ساحلی اور اندرونی علاقوں میں ہوا اور سورج سے حاصل ہونے والی توانائی کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کے امکانات ہیں، سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیل و گیس کے وسیع ذخائرپائے جاتے ہیں اس کے علاوہ گوادر پورٹ اور تفتان بارڈر پر ایل پی جی ٹرمینلز کے قیام کے مواقع بھی موجود ہیں۔اس شعبے میں حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو اہم مراعات اور سہولیات بھی دی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مدبرانہ قیادت میں ہم صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور اس مقصد کیلئے ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ تجارتی اور کاروبای سرگرمیوں کو فروغ دئیے بغیرہم ترقی کی دوڑ میں آگے نہیں بڑھ سکتے، صوبے کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی ٹرمینلز قائم کر کے توانائی بحران سے نمٹا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کاروبار اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.