کوئٹہ 4اگست ۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کو روندتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کیا۔ یہ اقدام غیر قانونی، غیر آئینی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہےانہوں نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی بھارتی افواج کے ظلم، محاصرے، جبری گمشدگیوں اور آزادیِ رائے پر پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ، قربانیاں اور جدوجہد آزادی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ان کے جائز حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ حکومتِ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق ضرور ملے گا، اور ظلم بربریت کی یہ سیاہ دورجلد ختم ہو جائے گی۔
Comments are closed.