ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی زیر صدارت عوامی مسائل کے بروقت اور مناسب حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی زیر صدارت عوامی مسائل کے بروقت اور مناسب حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران کو بھی شرکت کرنے کا پابند کیا گیا،منعقدہ کھلی کچہری میں ضلع کے تمام تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے مختلف نوعیت کے در پیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا،جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ مسائل کا فوری حل نکالا جائے اور اگر اس بابت کوئی مشکل پیش آئے تو فوری طور حکام بالا کے علم میں لائیں تاکہ بالائی سطح پر بھی عوام کی مدد اور ان کو درپیش مشکلات و مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کو براہ راست سننے،ان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو صحیح طور پر سمجھنے،اور ان کے فوری حل میں کھلی کچہری ایک موثر پلیٹ فارم ہے انہوں نے بتایا کہ گڈگورننس کے لیے عوام کا اعتماد اور اطمینان بہت ضروری ہے اور اس طرح کے اقدامات سے اداروں میں احساس ذمہ داری،شفافیت،احتساب اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا انہوں نے کھلی کچہری کے دوران اٹھائے گئے مجموعی عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،جبکہ اس موقع پر قبائلی عمائدین اور عوام کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا،تاہم ضلع کے قبائلی و سیاسی عمائدین اور عوام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد اور انتظامات کو خوب سراہا،تاہم ڈپٹی کمشنر نے عوامی اعتماد اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے ایک سادہ درخواست دیا جائے تاکہ عوام کو تمام بنیادی حقوق کی فراہمی اور مشکلات کا آزالہ یقینی بنانے میں مدد مل سکے،کیونکہ ان کو درپیش مشکلات کا فیصلہ کن حل نکالنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،اور حکومت نہ صرف اس بابت بہتر سے بہترین اقدامات کرنے کا خواہاں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی عوامی مسائل و مشکلات کے فوری اور مناسب حل سمیت ان کے ساتھ براہ راست رابطوں کی یہ روایت برقرار رکھی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.