محکمہ بہبود آبادی ضلع خضدار کے زیر اہتمام، آر ایچ ایس اے سینٹر اور یو این ایف پی اے کے اشتراک سے عالمی یوم آبادی کے موقع پر  تقریب کا انعقاد کیا گیا

 خضدار 2 اگست :محکمہ بہبود آبادی ضلع خضدار کے زیر اہتمام، آر ایچ ایس اے سینٹر اور یو این ایف پی اے کے اشتراک سے عالمی یوم آبادی کے موقع پر  تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے موقع پر آبادی میں اضافے سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا ۔  تقریب کے شرکاء میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹرز، افیسران، پاپولیشن ویلفیئر کے کارکنان صحافی حضرات اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، سینئر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خضدار ڈاکٹر خالدہ عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم آبادی منانے کا مقصد زیادہ آبادی سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ وسائل کم ہیں، جس کی وجہ سے معاشی اور سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالدہ عمر نے مزید کہا کہ ہمیں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے فیملی پلاننگ پر توجہ دینی چاہیے تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

اس موقع پر عبدالحلیم مینگل کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے 31 جولائی تک پورے صوبے میں عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ہر ضلع میں سیمینار اور تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ محکمہ بہبود آبادی، ترقی اور صحت کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہوکر ہم ملکی  ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ شرکاء کے مطابق 11جولائی  کو  عالمی آبادی  کا دن منایا  جاتا ہے  آبادی سے متعلق تحقیق  کو سامنے رکھ  کر معاشی وسماجی ترقی کے پالیسی سالوں کے لئے صحیح صورتحال بتائی جائے  تاکہ نئے  اعداد شمار کے مطابق  ترقی و خوشحالی  کے منصوبے  بنائے  جائے۔  محکمہ بہبود آبادی ضلع خضدار بھی تربیت یافتہ حملے  کی مدد سے  بچوں  اور ماؤں کی صحت کے لئے کام کررہی ہے بہترین حکمت عملی کے تحت فیملی  پلاننگ کی سہولتیں  محکمے مختلف  فلاحی مراکز  لیڈی مرکز صحت  دستیاب ہیں  بچوں اور ماؤں کی صحت  سے  متعلق اہم کام ہو رہا ہے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کے  بارے میں عوام کو شعور و آگاہی دے رہے ہیں متوازن خاندان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔

You might also like

Comments are closed.