علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کی توقع ہے

کوئٹہ2اگست:۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، زیارت، ہرنائی، بولان، کوہلو، دریجی، خضدار اورلسبیلہ کے اضلاع سمیت پہاڑی علاقوں میں مختلف مقامات پر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ نوشکی، چاغی، خاران، واشک اور پنجگور کے علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ دن کا درجہ حرارت انتہائی گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں 15.8 ملی میٹر جبکہ ژوب میں 07.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

You might also like

Comments are closed.