سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی  کا دورہ کیا وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وجیہہ قمر،صوبائی وزیر تعلیم (حکومت بلوچستان)، محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، اور ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک  حسین بخش مگسی نے

کوئٹہ1یکم اگست ۔ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وجیہہ قمر،صوبائی وزیر تعلیم (حکومت بلوچستان)، محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، اور ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک  حسین بخش مگسی نے مورخہ 1 اگست 2025 کو دخترانِ پاکستان ایونٹ کے تحت سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی  کا دورہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر وائس چانسلر SBKWU روبینہ مشتاق نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔دورے کے دوران ایک مختصر تعارفی پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں یونیورسٹی کی سابقہ کامیابیوں اور آئندہ ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ اس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی اور وائس چانسلر SBKWU پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور یونیورسٹی کے دورے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like

Comments are closed.