محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان کی بڑی کارروائی — 15 کلوگرام چرس برآمد، کار ضبط، ایک ملزم نامزد

سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان جناب سید ظفر علی شاہ بخاری اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز (نارتھ زون) کوئٹہ محمد ایوب ہزارہ کی خصوصی ہدایات پر ای ٹی او IX کوئٹہ کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ایک کار کو قبضے میں لیا گیا جبکہ ایک منشیات فروش کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران INL کے فراہم کردہ جدید ہینڈ ہیلڈ رامن اینالائزر کی مدد سے برآمد شدہ منشیات کی فوری اور درست تصدیق کی گئی۔قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس جدوجہد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.